حیدر آباد: (دنیا نیوز) مولا بخش چانڈیو نے فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا بھانڈ پھر سرگرم ہوگئے، آپ کے ابا تو آپ کو اتار سکتے ہیں، فواد چودھری ادھار پر لئے گئے رہنما ہیں، پہلے بھی سندھ کے حق حکمرانی پر ڈاکا ڈالا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت چلنے دیں، اپنے وعدے پورے کریں، آپ تیاری کر کے آجاؤ، جو صورتحال ہوگی دیکھ لیں گے، بلاول بھٹو کے خطاب پر یہ حواس باختہ ہوگئے ہیں، کہتے ہیں سندھ حکومت گرا دیں گے، کیا یہ انکروچمنٹ ہے ؟ انہوں نے کہا وفاقی حکومت کا پھٹا ہوا ڈھول پھر سنائی دے رہا ہے، اب صوبائی حکومت گرانے کی بات کر رہے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا ان کا ایک وزیر کہتا ہے سندھ کا پانی بند کر دیں، سندھ کا پانی بند کرنا آسان کام نہیں ہے، سندھ کی حکومت گرانے آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، سندھ حکومت کے خاتمے پر عوام کیلئے خوشخبری کیسی ؟ پہلے بھی ہمارے حق پر ڈاکے ڈالے گئے، ایک ایک سیٹ والے حکمران بنے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا کہنا بھی بد اخلاقی ہے، وزیراعلیٰ کو ایوان نے منتخب کیا ہے، ہم نے تیاری کر لی ہے وفاق کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا میاں صاحب کا بھی جمہوریت کیلئے ساتھ دیا، تحریک انصاف کا انداز حکومت صحیح نہیں ہے، عدالت نے بھی کہا صرف جے آئی ٹی کی رپورٹ پر حکومت گرانے نہیں دینگے، حکومتی وزیر ہر کسی کی گرفتاری کا کہتے پھرتے ہیں۔