بوگس چیک کیس: پی ٹی آئی کے ایم پی اے سچا نند کو 3 سال قید کا حکم

Last Updated On 03 January,2019 12:38 pm

ٹنڈو آدم: (دنیا نیوز) سول جج ٹنڈوآدم کامران کلہوڑو نے 1 کروڑ روپے کا فراڈ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال کی سزا سنا دی۔

 عدالت کے حکم کے بعد رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار کر کے ٹنڈوآدم کی سب جیل پہچا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف مقامی زمیندار ایوب راجپوت نے 5 سال قبل مقدمہ درج کرایا تھا کہ دیوان سچا نند نے اسے زرعی زمین کے سودے پر ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا جو رقم نہ ہونے کی وجہ سے بینک سے کیش نہیں ھوسکا۔

سچا نندکا کہنا تھا کہ میں اپیل میں جاؤں گا کیونکہ اس معاملے کا تصفیہ نجی پنچائت میں ہوچکا ہے۔