77 شیروں میں گھرے مکان کا ایک رات کا کرایہ 100 ڈالر

Last Updated On 05 January,2019 03:58 pm

ہیری سمتھ: (روزنامہ دنیا) جنوبی افریقہ میں ایک ایسا گھر تعمیر کیا گیا ہے جہاں آپ اپنی جان خطر ے میں ڈالے بغیر جنگل کے شیروں کو دیکھ سکتے ہیں۔

تین بیڈ روم پر مشتمل یہ مکان کرائے پر دستیاب ہے اور ایک رات کا کرایہ صرف 100 ڈالر ہے، اس گھر کے اردگرد 77 شیر گھومتے پھرتے رہے ہیں اور یہ ہیری سمتھ کی جنگلی حیات کی تحفظ گاہ میں واقع ہے ،یہاں ٹی وی اور ایئرکنڈیشنر کی سہولت موجود نہیں اور کمائی جانیوالی رقم شیروں کے تحفظ پر خرچ کی جاتی ہے۔

بسا اوقات ایک سے زیادہ شیر گھر سے چند میٹر دور آجاتے ہیں لیکن برقی باڑ کی وجہ سے گھر میں گھسنے کی جرات نہیں کرتے تاہم رات کو ایک ساتھ درجنوں شیروں کی دھاڑ عجیب دہشت پیدا کرتی ہے ۔