آپ کوئی بھی رنگ سوچیں، حیران کن قلم اسی رنگ میں لکھے گا

Last Updated On 03 January,2019 10:01 am

سان فرانسسکو: (روزنامہ دنیا) امریکی انجینئرز نے حیرت انگیز پین بنایا ہے جسے کسی بھی رنگ کی شے پر کچھ دیر رکھا جائے تو وہ اسی رنگ میں لکھنا شروع کردیتا ہے۔ اس کی قیمت 24 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے.

سکریبل سمارٹ پین ہر اس رنگ میں تحریر کر سکتا ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں اوراس کیلئے کچھ دیرتک پین کو اس شے پر رکھنا ہوتا ہے اور پھر قلم وہی رنگ اختیار کرکے لکھنے کیلئے تیار ہوتا ہے ۔ اس قلم کی قیمت 24 ہزار 900 روپے ہے۔

اس جدید پین میں حساس کلر سنسر نصب ہے، مائیکرو پروسیسر اس رنگ کو شناخت کرتا اور اس میں سمارٹ انک سسٹم وہی رنگ تیار کر دیتا ہے۔ قلم اتنا حساس ہے کہ چیری، گلاب، مالٹا اور سیب کی سرخ رنگت کے درمیان امتیاز کرسکتا ہے اور ویسے ہی رنگ کی لائن کھینچ دیتا ہے۔ اس کا سنسر سیکنڈوں میں مطلوبہ رنگ سکین کرکے عین وہی شیڈ اور رنگت میں لکھنے لگتا ہے ۔ اگر آپ کے گھر میں پودے ہیں تو یہ ان کا رنگ بھی بناسکتا ہے ۔