لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں تاہم قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں اور لوگ سرد موسم کو بیحد انجوائے کر رہے ہیں۔
چین میں بھی جہاں خون جما دینے والی سردی اور برف باری ہر سو پھیل گئی وہیں دریا کا پانی بھی برف کی شکل اختیار کر گیا۔ ہر سو پھیلی برف سے ڈھکے خوبصورت نظارے کو دیکھ کر مقامی لوگ حیران رہ گئے۔
قدرت کے یہ حسین مناظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور سرد موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض منچلے ایک دوسرے پر برف کے گولے برساتے رہے تو کوئی سنو-مین بنانے میں مصروف دکھائی دیا۔