کھلاڑی کو کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا

Last Updated On 28 December,2018 09:51 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کرتب بازی کے شوقین منچلوں کی دنیا میں کمی نہیں لیکن جناب کرتب دکھانے کیلئے مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے ورنہ انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے جو اس نوجوان کیساتھ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر ٹرینٹو سے تعلق رکھنے والے اس اناڑی کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو اپنے دوستوں کے سامنے سائیکل چلاتے ہوئے پہلی منزل سے جمپ لگانے کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ منہ کے بل زمین پر گرا جبکہ اُسکی سائیکل یہ مناظر قید کرتے ہوئے دوست سے جا ٹکرائی تاہم دونوں زخمی ہونے سے بال بال بچے۔  

  دونوں دوستوں کیلئے صورتحال اس لئے بھی خراب ہو گئی کہ موقع پر موجود لوگوں نے نہ صرف ان کا مذاق اڑایا بلکہ آئندہ بغیر پریکٹس کے ایڈونچر نہ کرنے کے حوالے سے انھیں لیکچر بھی سننا پڑ گیا۔