لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر جہاں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں سانتا کلاز بھی بچوں میں خوب خوشیاں بانٹنے نکل پڑے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز نے منفرد انداز اپنایا اور ہاتھیوں کو سجا کر ایک سکول کے سالانہ ایونٹ میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہاتھیوں سے بچوں میں کھلونے ، غبارے اور چاکلیٹس وغیرہ تقسیم کرائیں۔
یوں ہاتھیوں کو تحائف بانٹتے دیکھ کر بچے بھی بیحد محظوظ ہوئے اور کرسمس کی خوشی کو بھر پور انداز میں انجوائے کیا۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کو قومی جانور کا درجہ حاصل ہے اور عوامی میلوں میں ہاتھی کو خصوصیت کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے۔