لاہور: (روزنامہ دنیا) ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرہ مول لے لیتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔
تصویر میں نظر آنیوالے اس کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے دو پہاڑوں کے درمیان تنی رسی کا آئیڈیا سوچا اور اس پر عمل بھی کر ڈالا۔ برازیلی نوجوان نے دو پہاڑوں کے درمیان کئی فٹ بلندی پر تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنی مہارت کا عملی ثبوت دیا بلکہ وہاں موجود لوگوں کو اس کارنامے پر حیران بھی کر دیا۔
ایسے ایڈونچر دیکھ کر کچھ کر دکھانے کا شوق تو ہر ایک میں بیدار ہوجاتا ہے تاہم جان جوکھم میں ڈالنے جیسی مہم جوئی کیلئے جتنی مشق کی ضرورت ہے اس کیلئے سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔