69 سالہ شخص کا جمناسٹک کا مظاہرہ

Last Updated On 21 December,2018 08:45 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو ڈھلتی عمر کے ساتھ ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنیوالے یہ چین کے دادا جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے جمناسٹک کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ معمر شخص کئی سال سے جمناسٹک کی پریکٹس کرتے آرہے ہیں اور اب بھی اپنے اس فن کا شاندار مظاہرہ کرتے ہیں، یوں عمر کی پرواہ کئے بغیر پرفارم کرتے اور جمناسٹک صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے دادا جان کو دیکھ کر نہ صرف نوجوان بلکہ ہم عمر افراد بھی حیران ہیں۔

سخت سردی میں یہ صبح صبح پریکٹس کیلئے گھر سے نکلتے ہیں اور کئی گھنٹے مخصوص ورزشوں کے بعد جمناسٹک کلب میں نوجوانوں کو ٹریننگ دیتے ہیں جس کے دوران خود بھی ایسے کرتب دکھاتے ہیں کہ نوجوان بھی حیرت سے تکتے رہ جاتے ہیں۔