نیویارک: (روزنامہ دنیا) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا نام حیرت انگیز منصوبوں کے لیے نیا نہیں اور لاس اینجلس کی پُرہنگام ٹریفک سے تنگ آ کر انہوں نے زیر زمین سرنگ کا حل پیش کیا تھا اور 2 سال میں اسے مکمل بھی کر لیا۔
آغاز میں تو ایلون مسک کا سرنگ کے ذریعے اپنے دفتر جانے کا اعلان مذاق ہی محسوس ہوا تھا مگر اب وہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ 1.4 میل طویل اس سرنگ کی چوڑائی 14 فٹ ہے اور اس پر ایک کروڑ ڈالر لاگت آئی مگر اس میں لوگ شہر کے نیچے 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے۔
یہ سرنگ ایلون مسک کے گھر سے دفتر تک پھیلی ہوئی ہے تاکہ انہیں مستقبل میں کبھی ٹریفک جام کا سامنا نہ ہو۔ دیکھنے میں یہ سرنگ کسی ٹرین ٹریک جیسی ہے جو ایلون مسک کے مطابق روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دے گی۔