نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے کئی ماہر میوزیشنز کو ہارمونیکا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرتے سُنا اور دیکھا ہو گا لیکن اب انسان ہی نہیں جانوروں نے بھی موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
یقین نہیں تو اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جو ہارمونیکا بجانے کا شاندار مظاہرہ کر تا ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے ہاتھی میاں کے مالک نے اُسے ہارمونیکا دیا تو ہاتھی نے بھی اپنا ٹیلنٹ بھرپور انداز میں دکھایا اور ہارمونیکا پر موسیقی کی دُھنیں بکھیر دیں ایسے جیسے کوئی ماہر موسیقار اپنا فن دکھا رہا ہو۔
موقع پر موجود لوگ دھنیں سن کر بیحد خوش ہوئے اور ہاتھی میاں کی اس شاندار پرفامنس کو کیمرے کے ذریعے ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا۔