لاہور: (روزنامہ دنیا) ملایشیا کی ایک کمپنی نے ایک چھوٹا سٹیکر بنایا ہے جس میں کیمیائی اجزا سے پاک ایک قدرتی فارمولا شامل ہے۔
ملایشیا کی ایک کمپنی نے ایک چھوٹا سٹیکر بنایا ہے جس میں کیمیائی اجزا سے پاک ایک قدرتی فارمولا شامل ہے۔ فارمولے کے اجزا پھلوں کو دو ہفتے تک تازہ رکھتے ہیں اور وہ گل سڑ کر ختم نہیں ہوتے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سٹیکر 100 فیصد نامیاتی ہے اور اس میں شہد کی مکھیوں کے چھتے سے لی گئی موم اور خالص آئیونائز نمک ملایا گیا ہے۔ یہ دونوں اشیا ملکر پھلوں کو بیکٹیریا سے محفوظ رکھتی ہیں اور ساتھ ہی سٹیکر ان کے پکنے کے عمل کو بھی سست کردیتا ہے۔
اگرچہ سٹیکر کی مزید تفصیل نہیں دی گئی لیکن یہ بالکل محفوظ ہے اور یہاں تک کہ آپ اسے کھا بھی سکتے ہیں، اسے ’’سٹکس فریش ‘‘کا نام دیا گیا ہے۔