الیکٹرک کار میں پٹرول ڈالنے والی امریکی خاتون کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 20 December,2018 10:18 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) غائب دماغی کے کئی قصے آپ نے سن رکھے ہونگے ۔ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں ہوا جہاں ایک خاتون الیکٹرک کار میں سوار ہو کر پٹرول سٹیشن پر پٹرول ڈلوانے جا پہنچیں۔

کافی دیر تک خاتون گاڑی میں پٹرول ڈالنے کی جگہ ڈھونڈتی رہی، کار کے گرد چکر لگائے ڈگی بھی کھول کر دیکھی، ناکامی پر چارجنگ پورٹ پر ہی پٹرول ڈالنے کی کوشش کی۔

خاتون کی یہ مشکل وہاں موجود ایک دوسرے ڈرائیور نے آسان کر دی اور ان کو یاد دلایا کہ بی بی یہ الیکٹرک کار ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر اس کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔