جاپان میں ہزاروں روشنیوں سے سجا کرسمس گارڈن

Last Updated On 21 December,2018 09:11 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) جاپان میں ہزاروں روشنیوں سے سجا کرسمس گارڈن عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جو رنگا رنگ کرسمس تھیم لئے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ سینکڑوں لوگ روزانہ یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں سٹار لائٹ گارڈن دیکھنے میں ایسے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ستارے زمین پر اُتر آئے ہوں۔ ایک لاکھ 80 ہزار LED لائٹس سے جگمگاتا یہ گارڈن موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتی روشنیوں اور رنگا رنگ کرسمس تھیم لئے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ سینکڑوں لوگ روزانہ یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔

کرسمس جاپان میں رنگا رنگ فیسٹیول کے طور پر منائی جاتی ہے جس کے دوران شاپنگ مالز اور عوامی مقامات پر کرسمس ٹری سجائے جاتے ہیں اور عوام چھٹی نہ ہونے کے باوجود خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں۔