بیوٹی پارلر میں بال کٹوانے کا شوقین خرگوش

Last Updated On 24 December,2018 11:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو سجنے سنورنے کا شوق انسانوں میں ہی پایا جاتا ہے لیکن یہ خرگوش بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے رہنے کو تیار نہیں۔ مالک کو بھی اپنے نٹ کھٹ سے پالتو خرگوش کی خواہشات پوری کرنا اچھا لگتا ہے.

یہ انوکھا خرگوش اپنے مالک کے ہمراہ ہیئر سیلون میں جا کر بال کٹواتا ہے، کون سا سٹائل بنوانا ہے اور اس پر جچتا کیا ہے اسے خوب پتہ ہے۔ اپنی مرضی کا سٹائل بنوا کر اس قدر خوش ہوتا ہے کہ دیکھنے والوں کو بھی اپنی معصوم اداؤں سے ہنسنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

مالک کو بھی اپنے نٹ کھٹ خرگوش کی خواہشات پوری کرنا اچھا لگتا ہے جو اسے خوراک بھی اس معیار کی دیتا ہے جو صرف ڈاکٹرز نے تجویز کی ہو۔ خرگوش میاں کے انداز دیکھ کر کہنا ہی پڑے گا کہ اب جانور بھی فیشن کے معاملے میں کسی سے کم نہیں۔