فن لینڈ کے آسمان پر انوکھے رنگوں کا خوبصورت نظارہ

Last Updated On 30 December,2018 09:02 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) فن لینڈ کے آسما ن پر لاتعداد ستاروں میں بکھرے دلکش رنگوں کے انوکھے نظارے دیکھنے میں آئے جس نے علاقہ مکینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

فن لینڈ کے علاقے آرکٹک ریزورٹ میں دکھائی دینے والایہ قدرتی منظر فضا میں مو جو د مقناطیسی ذرات اور زمین کے گر د مو جو د برقی لہروں اور مختلف گیسو ں کے ٹکرانے سے وجو دمیں آیا۔ اس حسین منظر کو کئی علاقوں میں دیکھا گیا جبکہ اس موقعے پر نیلا آسمان اس قدر شفاف تھا کہ ستاروں کی نگری بھی دکھائی دی اور لاکھوں کروڑوں ستارے آسمان پر بکھرے بھی نظر آئے ۔

رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے کو دیکھنے والے نہ صرف حیران بلکہ خو ش بھی دکھائی دیئے ،کیو نکہ یہ منظر سال میں کبھی کبھار ہی نظر آ تا ہے۔