ملتان میں انوکھی بارات، گلاب نہ موتیا، دلہا نے گاڑی سبزیوں سے سجا لی

Last Updated On 30 December,2018 11:29 am

ملتان: (دنیانیوز) ملتان میں انوکھی بارات نے دھوم مچا دی، گلاب، موتیا نہ کوئی دوسرا پھول، دلہا نے اپنی گاڑی کو سبزیوں سے سجا لیا۔

گاجر، مولی، گوبھی، ٹماٹر، یہ کوئی سبزی کی دکان نہیں، یہ ہے ملتان کے دلہا میاں کار، ملتان میں انوکھی بارات نے دھوم مچادی، دلہے راجا سبزیوں سے سجی گاڑی میں دولہنیا لینے نکل پڑے۔ دولہا کے دوست احباب بھی خوشی سے نہال، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

محمد صدیق کا کہنا ہے کہ اپنے استاد کی خواہش پر اس نے بارات کی گاڑی پھولوں کے بجائے سبزیوں سے سجائی ہے۔