لاہور: (روزنامہ دنیا) آئس کریم کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ نیو یارک میں مہنگی ترین آئس کریم تیار کر لی گئی ہے جس کی تیار ی میں سونے کے ذرّات اور ورق استعمال کیے گئے ہیں۔
اس آئس کریم کی نہ صرف تیاری میں سو نا شامل ہے بلکہ اس کی شان بڑ ھانے کے لیے اسے مہمانوں کے سامنے پیش بھی سونے کا پانی چڑھی خوبصورت پلیٹ میں ہی کیا جاتا ہے۔
اس مہنگی ترین دعوت کا مزہ اٹھا نے کی قیمت ایک ہزار ڈالر ہے جس کی سجاوٹ کے دوران سونے کے ورق سے بنا خوبصورت پھول بھی اس پر نصب کیا جاتا ہے جس سے اس کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔