کیلیفورنیا میں فلوٹس کو لاتعداد پھولوں سے سجا دیا گیا

Last Updated On 01 January,2019 09:09 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پاساڈینا میں 130ویں سالانہ روز پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کا باقاعدہ طور پر کل سے آغاز ہونے جا رہا ہے۔

ہر سال منعقد کی جانے والی سالانہ روایتی پریڈ کے موقع پر اس سال منتخب ہونے والی روز کوئن، پرنسس کے ساتھ خوبصورت پھولوں سے دلکش انداز میں سجائے گئے درجنوں فلوٹس پر موجود ہونگے۔

پھولوں سے تیار کئے گئے مختلف انداز، اشکال اور عمارتوں کے ماڈل لئے ان فلوٹس کے ہمراہ مارچنگ بینڈز اورگھڑسوار یونٹ بھی پریڈ میں دکھائی دینگے جنہیں دیکھنے کم از کم 10لاکھ افراد پریڈ روٹ کا رُخ کرتے ہیں ۔