نیند دماغ کی مرمت کرتی ہے تاہم 8 گھنٹے سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتی ہے

Last Updated On 02 January,2019 09:51 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں شائع ہونے والی ایک کتاب ’’وین لائیکس آر ناٹ اینف، اے کریش کورس ان دی سائنس‘‘ کا ہرجگہ چرچہ ہے جسے واشنگٹن یونیورسٹی ان سینٹ لوئی کے پروفیسر ٹم بونو نے تحریر کیا ہے۔

اس کتاب میں خوش رہنے کے سائنسی طریقے بیان کئے گئے ہیں۔ اس کے ایک باب میں لکھا گیا ہے کہ نیند دماغ کی مرمت کرتی ہے اور پوری نیند لینے کو مسلسل معمول بنائیں۔ اس سے موڈ بہتر ہوتا ہے اور جسم میں محنت کرنے کی توانائی اور جذبہ بڑھتا ہے۔

ڈاکٹر ٹم ہونو کے مطابق نیند کی کمی دماغی صلاحیتوں کیلئے انتہائی مضر ہے، اسی لئے نیند کو اہمیت دیں تاہم آٹھ گھنٹے سے زائد کی نیند سے بھی اجتناب کریں کیوںکہ کسی بھی چیز کی زیادتی بھی نقصان دہ ہوتی ہے چاہے وہ عام حالات میں فائدہ مند ہی کیوں نہ ہو۔