سیول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا میں بائیس روزہ سالانہ سانچیونو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے، لاکھوں شرکا منجمد جھیل میں سوراخ کر کے ٹراوٹ مچھلی پکڑتے ہیں اور آخر میں اپنی شکار کردہ مچھلی خود پکاتے بھی ہیں۔
جما دینے والی سردی میں منجمد جھیل میں سوراخ کر کے ٹراوٹ مچھلی کا شکار کرنا ایک روایتی تہوار کا حصہ ہے۔ کچھ لوگ کانٹے کے ذریعے مچھلی پکڑتے ہیں تو کئی منچلے یخ پانی میں کود جاتے ہیں اور ہاتھوں سے مچھلی پکڑ لاتے ہیں۔
شرکا دن کے آخر میں اپنی شکار کردہ مچھلیوں کو پکاتے ہیں اور اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سانچیو فیسٹیول کا نام جنوبی کوریا کے پہاڑی علاقوں میں پائی جانے والی ٹراوٹ مچھلی کے نام پر رکھا گیا ہے جس میں گزشتہ سال سترہ لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔