ناراض بیوی کو منانے کیلئے معافی مانگنے کا انوکھا طریقہ

Last Updated On 08 January,2019 08:55 am

ہیوسٹن: (روزنامہ دنیا) اگر کسی وجہ سے شریک حیات میں سے کوئی ایک ناراض ہو جائے تو پھر اسے کیسے منایا جائے۔ ہاتھ جوڑے جائیں، قسمیں کھائی جائیں یا صرف معافی مانگ کر اعتراف کر لیا جائے۔

اب اگلا سوال کہ معافی اور غلطی کا اعتراف کر بھی لیا جائے تو کس شکل میں؟ ایسا ہی کچھ انوکھا ہیوسٹن، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جوز ایل ٹورس نامی شخص نے کیا، اپنی شریک حیات کا بھروسہ دوبارہ سے قائم کرنے کیلئے ٹورس نے اپنی چھاتی پر مستقل طور پر معافی اور اعتراف نامہ گدوا لیا۔

ٹورس کا کہنا ہے کہ ایسا اس نے اپنی بیوی کے اعتماد کو دوبارہ سے جیتنے کیلئے کیا ہے۔ وہ اپنی شادی شدہ زندگی بہت تکلیف دہ ہو جانے پر شرمندہ ہے۔ معافی نامے میں ٹورس نے اپنے جھوٹے اور دوغلے ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ گدائی کرنے والا آرٹسٹ املا اور ہجوں کا ماہر نہیں تھا اسی وجہ سے انٹرنیٹ پر کئی لوگوں نے تحریر میں غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔