روم: (دنیا نیوز) اٹلی کے شہر روم میں عوام کے سِکے انتظامیہ اور کیتھولک چرچ کے درمیان تنازعے کا باعث بن گئے۔ تین سو سال پرانے تریوی فوارے میں عوام خواہشات کی تکمیل کے لیے سِکے پھینکتے ہیں جن کی مالیت 15لاکھ یورو سالانہ ہے۔
روم کے تریوی فوارے میں خواہشات کی تکمیل کیلئے پھینکے سکوں پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ ملکیت کے معاملے پر شہر کی میئر اور کیتھولک چرچ آمنے سامنے آ گئے۔
میئر ورجینیا راگی چاہتی ہیں کہ رقم کو شہر کے بگڑتے انتظامی ڈھانچے پر صرف کیا جانا چاہیے جبکہ مسیحی فلاحی تنظیم کریتاس کا کہنا ہے کہ آمدن کوغرباء پر ہی خرچ کیا جائے۔
300 سال پرانے مقبول سیاحتی مقام سے ہر سال تقریباً 15لاکھ یورو مالیت کے سکے نکالے جاتے ہیں جنہیں مسیحی فلاحی تنظیم کو عطیہ کر دیا جاتا ہے۔