گالف بال سائز کے بڑے اولے پڑنے سے لوگ خوفزدہ

Last Updated On 14 June,2019 08:58 am

فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی میں آسمان سے برستے سینکڑوں گالف بال کے سائزکے اولوں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔ اتنے بڑے اولوں سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جرمنی میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری ہونے لگی اور لوگ آسمان سے گرتی گالف بال کے سائز کی برف کے ٹکڑے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بارش تھمنے کے بعد کئی لوگ سڑک پر پڑے اولوں کیساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔