کاوالا (نیٹ نیوز) یورپی ملک مقدونیہ میں خاتون ہیئر ڈریسر نے گاہکوں کے بالوں سے خوب صورت پورٹریٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔
سویتلانہ گروز ڈینووسکا نامی ہیئر ڈریسر نے اپنے گاہکوں کے کٹے ہوئے بالوں کو پھینکنے کے بجائے اُن کا استعمال اس انداز میں کیا کہ فرش کو کینوس بنایا اور بالوں کو اس طرح بکھیرا کہ خوبصورت تصاویر بنا ڈالیں۔
وہ اب تک فلمی کرداروں سمیت کئی طرح کے پورٹریٹس بنا چکی ہے۔