ایک جیسی حرکتیں، ایک جیسا لباس، فرانس میں ٹوئنز فیسٹیول

Last Updated On 18 August,2019 04:06 pm

پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹوئنز ڈے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں جڑواں افراد نے شرکت کی۔

اس انوکھے میلے میں ٹوئنز کیساتھ ساتھ بیک وقت پیدا ہونیوالے کئی بچوں اور بڑوں کی جوڑیاں بھی موجود تھیں۔ اس میلے میں ہزاروں جڑواں افراد کی جوڑیوں نے شرکت کی جو ناصرف ایک جیسی حرکتیں کرتے نظر آئے بلکہ انہوں نے اپنی جوڑی کو نمایاں رکھنے کیلئے ایک جیسے ملبوسات بھی زیبِ تن کر رکھے تھے۔

 اس فیسٹیول کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی پسند بن چکی ہیں۔