روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی کے ایک ماہر تعمیرات اور ڈیزائنر نے ٹی وی دیکھنے کے شوقین افراد کیلئے ٹی وی بیڈ تیار کر لیا جس کی ابتدائی قیمت 33 ہزار برطانوی پاونڈ رکھی گئی ہے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی ماہر فیبیو وائنیلا نے ایک جدید بیڈ تیار کیا ہے جس میں ٹی وی بھی فٹ کیا گیا ہے، 70 انچ کی سکرین والے ٹی وی کے ساتھ سپیکر، نائٹ لائٹ، ریڈنگ لائٹ اور الارم کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔
اس بیڈ کو خصوصی آرڈر پر بھی تیار کیا جائے گا جس میں استعمال کرنے والے فرد کے وزن اور اس کے سونے کے انداز کے مطابق تیاری کی جائے گی۔ بیڈ کی ابتدائی قیمت 33 ہزار برطانوی پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔