روس میں بلی نے یتیم خارپشت چوہوں کو گود لے لیا

Last Updated On 16 August,2019 12:19 pm

ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس میں ایک بلی اب ایسے خارپشت چوہوں کی ماں بن چکی ہے جن کی اصل ماں ایک حادثے میں مرگئی تھی۔ روسی شہر ولادی ووستوک کے چڑیا گھر میں آٹھ خارپشت چوہوں کے بچے موجود ہیں اور ’’مسکا‘‘ نامی بلی انہیں خوشی خوشی پال رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیڈگوروڈ چڑیا گھر کے عملے نے ماں کے انتقال کے بعد ان چوہوں کو معمول کی زندگی پر رکھنے کی بڑی کوشش کی اور جب چڑیا گھر کے عملے نے بلی کو چوہوں کے قریب دیکھا تو بچوں کو الگ کرنے کی کوشش نہیں کی اور خارپشت چوہوں نے تھوڑی دیر بعد بلی کا دودھ پینا شروع کر دیا۔

انسانوں میں بچوں کیلئے محبت کا جذبہ ابھرنا حیرت انگیز نہیں لیکن ایک جانور کا بالکل مختلف قسم کے جانور کیلئے ممتا کا جذبہ دکھائی دینا انوکھا اور دلچسپ ہے۔