آکلینڈ: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کے ایک جنوبی جزیرے سے انسانی جسم کے حجم کے برابر پینگوئن کا کروڑوں سال پرانا ڈھانچہ ملا ہے، جس کی لمبائی ایک میٹر 6 انچ اور وزن 80 کلو گرام ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈھانچہ جدید دور کے یورپ میں پائے جانیوالے پینگوئن سے 4 گنا وزنی اور 40 سینٹی میٹر لمبا ہے۔ اس پینگوئن کی باقیات 2018 میں ایک ماہر امراضیات نے دریافت کی تھیں، جس کا تعلق پینگوئین کی کراسویلیا وائیپارینسز نسل سے ہے۔
یہ پینگوئن 56 سے 66 ملین سال پہلے نیوزی لینڈ کے ساحل پر پا ئے جاتے تھے۔