ونسٹن چرچل کا 18 قیراط سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری ہوگیا

Last Updated On 16 September,2019 11:59 am

لندن: (مانیٹڑنگ ڈیسک) انگلینڈ میں سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلنہام پیلس میں نصب 18 قیراط خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری ہو گیا۔

ایک اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلان کا تیار کردہ ٹوائلٹ نمائش کی وجہ سے وہاں لگایا گیا تھا۔ بلنہام پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ کی مالیت 50 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے کی صبح چار بج کر 57 منٹ پر چوری کی اطلاع ملی جبکہ چور اس سے 7 منٹ پہلے واردات کرکے جا چکا تھا۔ ایک 66 سالہ شخص کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔