شنگھائی: (روزنامہ دنیا) چین میں پانی کا ایک پائپ پھٹنے سے اتنا بلند فوارہ پھوٹ پڑا جو عمارتوں سے بھی اونچا نظر آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے شانزی میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پانی کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی اور 32 فٹ بلند فوارہ پھوٹ پڑا۔ پانی کی پائپ لائن لیکیج کے باعث پھٹی اور یوں بلند و بالا فوارہ پھوٹتا دکھائی دیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا جبکہ اس واقعہ میں ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہو گیا۔
اس وقت وہاں موجود افراد نے ا س موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔