بچہ سکول آتے ہوئے خطرناک گرینیڈ لے آیا

Last Updated On 13 September,2019 11:43 pm

سٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) سویڈن سے حیران کن خبر آئی ہے جہاں ایک بچہ سکول میں گرینیڈ لے گیا، جس کے بعد سکول میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن میں کے سکول میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک طالبعلم بچہ اپنے ساتھ گرینیڈ لے آیا، بچے کو گرینیڈ سکول کے راستے میں آنے والے ملٹری فائرنگ رینج سے ملا اور اسے اپنے ساتھیوں کو دکھانے کے لیے سکول لایا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جس سکول میں یہ واقعہ پیش آیا یہ سویڈن کے جنوبی علاقے کریسٹین سٹیڈ کے میں واقع ہے۔ سکول کے ٹیچر نے جب بچے کے ہاتھ میں گرینیڈ دیکھا تو دیکھتے ہی فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، جب پولیس اہلکار سکول پہنچے تو اس وقت اہلکاروں نے آگاہ کیا کہ یہ بہت ہی خطرناک گرینیڈ ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بچے کو گرینیڈ رنکابی فائرنگ رینج سے ملا تھا جو کہ شہر سے باہر واقع ہے۔ گرینیڈ ملنے کے بعد پولیس نے فوراً پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندی کی اور فوری طور پر نیشنل بم سکواڈ کو بلایا۔

نیشنل بم سکواڈ کے آنے کے بعد انہوں نے کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعد گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہ گرینیڈ پھٹ جاتا تو نہیں معلوم کہ کتنی تباہی ہونا تھی۔
 

Advertisement