جرمنی، فرانس میں کسانوں کا احتجاج زور پکڑ گیا: یورپی یونین کے جھنڈے نذر آتش

جرمنی، فرانس میں کسانوں کا احتجاج زور پکڑ گیا: یورپی یونین کے جھنڈے نذر آتش

خبر ایجنسی کے مطابق برلن میں کسانوں نے برانڈنبرگ گیٹ کے سامنے ٹریکٹرز کے ساتھ مظاہرہ کیا، مظاہرین نے قیمتوں کے دباؤ اور مرکوسر تجارتی معاہدے پر مشکلات بڑھنے کی شکایت کی۔

جرمن کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ماحولیاتی اور جانوروں کے تحفظ کے قوانین کمزور کیے ہیں۔

فرانس میں مظاہرین نے یورپی یونین کے جھنڈے تک نذر آتش کر دیے اور نعرہ لگایا کہ فرانس کو بقا کیلئے یورپی یونین سے نکلنا ہوگا۔

یہ مظاہرے کسانوں کی بڑھتی ہوئی ناراضگی اور خطے میں اقتصادی و سیاسی دباؤ کا واضح پیغام ہیں۔