امریکا اتحادی ہے لیکن اب اس کیساتھ تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے: یورپی کمیشن

Published On 14 January,2026 04:38 am

نیویارک: (دنیا نیوز) یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکا اتحادی ہے لیکن اب اس کیساتھ تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے۔

نائب صدر یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں یوکرین کو ریاستی امور اور دفاع کیلئے 90 ارب یورو کا قرض فراہم کریں گے، روس پر پابندیوں کے 20 ویں پیکج کو اگلے ماہ حتمی شکل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیوٹن مذاکرات کو صرف اسی صورت میں سنجیدگی سے لے گا جب ہم اسے واضح پیغام دیں۔