بغداد: (روزنامہ دنیا) خطروں سے کھیلنا یوں تو نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم کچھ سر پھرے حیرت انگیز کارنامے انجام دیکر نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی بنا لیتے ہیں۔
عراق سے تعلق رکھنے والے عماد ہردان الدیلائم نامی سٹنٹ رائیڈر نے 88 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹربائیک چلائی اور بائیک کی سیٹ پر کھڑا ہوگیا اور اسی انداز میں 41.8 کلو میٹر کا سفر صرف 30 منٹ میں طے کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ اس کارنامے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔