لاہور: (روزنامہ دنیا) پرندوں کے کئی ذہانت بھرے مظاہرے دیکھے گئے ہیں لیکن ایک پرندہ ایسا ہے جو اپنی چونچ سے سوئی کا کام لیتے ہوئے پتوں کو نفاست سے سی کر اپنا گھر بناتا ہے۔
اس پرندے کو ٹیلر برڈ یا درزی پرندہ کہا جاتا ہے جس کا حیاتیاتی نام Orthotomus sutorius ہے۔ یہ ایک چہکنے والا پرندہ ہے جس کے گھونسلہ بنانے کی صلاحیت غیرمعمولی ہے، یہ ایک یا ایک سے زائد پتوں کو باہمی طور پر سی کر اسے کپ کی شکل دیتا ہے جہاں وہ رہتے ہوئے خود کو حملہ آوروں سے محفوظ رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ سوئی نما چونچ سے سلائی کے ٹانکے لگاتا ہے۔