صنعا: (روزنامہ دنیا) یمن میں آسمان سے پراسرار روشن پتھر گرنے لگے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے مشرقی مضافات سمیت کئی شہروں میں رات کے وقت نیلے رنگ کے روشن پتھر گرنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں آسمان سے روشن پتھر گرتے ہوئے دکھائی دئیے، روش پتھر گرتے وقت آسمان بھی دور تک روشن ہو گیا تھا۔ عجیب و غریب پتھر صنعا کے مضافات میں گرے اور ان کے گرنے سے زبردست دھماکے بھی ہوئے۔
یمن کے ماہر فلکیات نے آسمان سے روشن پتھر گرنے کی تصدیق کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے شمال مغربی صوبوں کے علاقوں میں آسمان فاسفورس سے روشن ہو گیا تھا جس کی وجہ فضا سے آنے والے پتھر تھے۔