ہل سٹریم لوچ فش میں زمین پر چلنے کی صلاحیت موجود

ہل سٹریم لوچ فش میں زمین پر چلنے کی صلاحیت موجود

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ہل سٹریم لوچ فش کی مختلف انواع کے تفصیلی مشاہدے کے بعد بتایا کہ مچھلیوں کی مرکزی ہڈی اور اس کے پیڑو کے پر کے درمیان ایک تعلق ہوتا ہے اور اسی کی بنا پر اس نسل کی مچھلیاں چل سکتی ہیں۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان تمام مچھلیوں میں یہ صلاحیت مخالف سمت میں تیز بہنے والے پانی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے اور اس کے ارتقا میں کروڑوں برس لگے ہیں۔ یہ مچھلیاں پانی کے نیچے گرنے والے جھرنوں اور آبشاروں میں پائی جاتی ہیں۔ غاروں میں رہنے والی اینجل فش بھی ایسی ہی صلاحیت رکھتی ہے۔