ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان نے حال ہی میں دریافت ہونے والی دو مچھلیوں کو عوامی نمائش کیلئے پیش کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان نے حال ہی میں دریافت ہونے والی دو مچھلیوں کو عوامی نمائش کیلئے پیش کر دیا۔ جاپان کے شہر کاغوشیما میں واقع کیوشو کے ایکوریم میں ‘ریز’ (چمکنے والی مچھلی) کا جوڑا رکھا گیا ہے۔ ریز مچھلی کی جلد پانی میں جگمگاتی ہوئی نظر آتی ہے جس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اُس کی کھال میں سے شعاعیں نکل رہی ہیں، اسی بنیاد پر ماہرین نے اسے ‘ریز’ کا نام دیا ہے۔
مچھلی کی یہ قسم دیگر سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ اس کا سر گول جبکہ اس کے پنکھ بھی ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ پانی میں تیرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ‘ریز’ اپنا زیادہ تر وقت گہرے پانی میں ہی گزارتی ہے۔ شعبہ حیاتیات کے ماہرین کے مطابق مچھلی کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 8 فٹ ہوتی ہے جبکہ جسم بالکل شارک کی طرح ہوتا ہے۔