محنتی باپ نے بچوں کی دلی خواہش پوری کردی

Published On 21 October,2020 09:56 am

نیو یارک: (روزنامہ دنیا) شفیق باپ نے گھر کے عقبی حصے میں منی رولر کوسٹر بنا کر اپنے بچوں کی خواہش پوری کردی۔ کورونا کے باعث والدین نے انوکھے اور تخلیقی اور تفریحی خیالات آزما کر اپنے بچوں کو گھر میں مصروف رکھا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کو گھر میں ہی بور ہوئے بنا وقت گزارنے کیلئے مصروفیت کا سامان مہیا کرنے والوں میں ایک ایسا باصلاحیت باپ بھی شامل ہیں جس نے اپنے گھر کے عقبی حصے میں بچوں کے لئے مکمل رولر کوسٹر تیار کی ہے اور اپنے بچوں کے لئے کچھ ناقابل یقین بنانے میں کامیاب ہوا۔

آپ مانیں یا نہیں، یہ منی رولر کوسٹر مکمل طور پر فعال ہے، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے سواری کرتے وقت کس طرح لطف اندوز ہو رہے ہیں، بہت سارے صارفین نے اس شخص کی کوششوں کی تعریف کی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ دادا ہے والد نہیں، اسی طرح کچھ صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ویڈیو بہت سال پہلے شیئر کی گئی تھی تاہم جو کچھ بھی ہے، ایسے شخص کو داد ضرور ملنی چاہئے۔