سٹور سے منگوایا گیا پیزا خود بہ خود حرکت کرنے لگا

Published On 19 October,2020 08:46 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے جو پیزا خریدا وہ خود بہ خود ہل رہا تھا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنی بیٹی کیلئے یہ پیزا سڈنی کے مشہور سٹور ‘نیچرل بے’ سے خریدا اور پھر جب گھر پر لے کر گئیں تو بیٹی اور ماں منظر دیکھ کر خود بھی حیران رہ گئے۔ ماں کا کہنا تھا کہ جب اُن کی بیٹی نے آدھا پیزا کھایا تو دیکھا کہ وہ حرکت کررہا تھا کیونکہ اس میں کیڑے موجود تھے۔

خاتون گاہک کی شکایت پر پیزا کمپنی اور سٹور نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی۔ دوسری جانب خاتون کی شکایت کے بعد نیچرل بے سٹور کو صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ جب ہم گھر آئے تو صاحبزادی نے فوراً ہی ڈبہ کھول کر اسے کھانا شروع کردیا۔

بیٹی نے پیزا کھانے کے دوران جب اس کے حرکت کرنے کا منظر دیکھا تو زور زور سے چیخ کر کہنے لگی کہ میں بیمار ہو جاؤنگی، جب میں نے معاملہ پوچھا تو اس نے بتایا کہ پیزا حرکت کررہا ہے ۔