گاؤں میں صرف دو افراد مگر کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا

Published On 18 October,2020 07:59 pm

روم: (نیٹ نیوز) اٹلی میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جس کے صرف دو باسی ہیں اور وہ بھی آپس میں سماجی فاصلے کا خیال اور ماسک پہنتے ہیں۔

یہ قصبہ اٹلی کے صوبے پیروگیا کے علاقے امبیریہ میں واقع ہے، جس کا نام نورٹوس ہے۔ یہ سطح سمندر سے 900 سو میٹر اونچائی پر واقع ہے۔

یہاں تک پہنچنا انتہائی دشوار گزار ہے مگر دو عمر رسیدہ ریٹائرڈ افراد اس قصبے کے واحد باشندے ہیں۔

ان میں بیاسی سالہ جیوانی کیریلی اور 74 سالہ جیمپیرو نویلی شامل ہے۔

دونوں افراد جب بھی ملتے ہیں تو ماسک پہنتے ہیں اور ایک میٹر کے فاصلے پر رہ کر گفتگو کرتے ہیں۔

دونوں معمر افراد کا کہنا ہے کہ الگ تھلگ مقام پر رہنے کے باوجود ہم بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہیں۔

کیریلی کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا اور معاشرتی دوری کا خیال کرنا صرف صحت کی وجوہات کی بنا پر نہیں ہے۔ اگر آپ کو ان اصولوں کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے تو یہ اصول کی بات ہے۔