بارسلونا: (ویب ڈیسک) سائنس اور فکشن کو حقیقی زندگی میں شامل کرنے والے ’ایلین’ فلم کے مداح نے اپنے اپارٹمنٹ کو ہوبہو ایک اسپیس شپ کی طرح بنا دیا۔
سپین کے شہر بارسلونا کے 43 سالہ شہری نے اپنے اپارٹمنٹ کو ’ایلین‘ فلم میں دکھائے جانے والے اسپیس سٹیشن میں تبدیل کردیا اور انہیں اسے بنانے میں 3 سال کا عرصہ لگا۔
لوئس نوسٹرومو کو ’ایلین‘ فلم اس قدر پسند ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا کافی عرصہ اس فلم کی تھیم سے متعلق چیزیں خریدنے میں وقف کیا اور اب انہوں نے ان تمام چیزوں اپنے ’ایلین میوزیم‘ میں رکھا ہے۔
انہوں نے اپنا پورا اپارٹمنٹ ’ایلین‘ فلم میں دکھائی جانے والے چیزوں کی طرح بنایا ہوا ہے اور یہ دکھنے میں ہو بہو حقیقی اسپیس شپ کی طرح ہے۔
لوئس نوسٹرومو نے بتایا کہ انہوں نے اپنے اس پروجیکٹ کو ’ڈریمز کَم ٹرو‘کا نام دیا یعنی کے ان کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہے۔