لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی کمپنی نے ایک قسم کا پینٹ بنایا ہے جو گھر اور دفاتر میں لگانے سے کورونا کی ایک قسم کو 15 منٹ میں ختم کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرلائٹ کمپنی نے ‘پیورلائٹ انٹیریئر’ اور ‘سن لائٹ ایکسٹیریئر’ پینٹ کے فارمولے بنائے ہیں جو کورونا کی ایک قسم این ایل 63 کو صرف 15 منٹ میں ختم کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن میں واقع وائرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے اس کی آزمائش کی۔
وائرس کی ماہر کیارہ مینسرالی اور ان کے ساتھیوں نے تصدیق کی کہ پینٹ این ایل 63 کی 99 فیصد مقدار کو بہت تیزی سے ختم کردیتا ہے۔ روغن خشک ہونے کے بعد جیسے ہی اس پر دھوپ پڑتی ہے پینٹ پر چارج شدہ ذرات کی ایک پرت بن جاتی ہے۔
جیسے ہی اس کے قریب کوئی وائرس آتا ہے تو ہائیڈروآکسائیڈ آئن وائرس کا ہائیڈروجن چرا لیتے ہیں۔ اسطرح وائرس پانی وجود میں آتا ہے اور وائرس تباہ ہو جاتا ہے۔