کوپن ہیگن: (روزنامہ دنیا) ڈنمارک کی حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے 10 لاکھ نیولوں کو مارنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے ملک بھر میں موجود نیولے رکھنے والے فارمرز کو 10 لاکھ نیولوں کو ہلاک کرنے کا حکم دے دیا جو ملک میں کورونا پر قابو پانے کے تسلسل اور جانوروں میں وائرس کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔
ڈنمارک میں کورونا کی موجودہ لہر جون کے آخر سے شروع ہوئی جب شمالی جٹ لینڈ میں نیولے کے فارم میں کام کرنے والے شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آغاز میں ہی شمالی جٹ لینڈ کے فارمز کے 60 نیولوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 46 کو نگرانی میں رکھا گیا۔ ڈنمارک کے شہر اوٹاہ میں اب تک 10 ہزار سے زائد نیولے کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نیولوں کی ہلاکت پر ان کی افزائش کرنیوالوں کو نقصان کے ازالے کیلئے معاوضہ ادا کیا جائیگا۔