امریکا میں خوف ناک اژدھوں نے گھر کو گھیر لیا

Published On 14 October,2020 08:26 am

یوٹاہ: (روزنامہ دنیا) مغربی امریکا میں واقع ریاست یوٹاہ کے ایک علاقے میں 20 بڑے برمی اژدھوں نے ایک گھر کو گھیر لیا جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے علاقے ہالیڈے میں ایک شخص نے غیر قانونی طور پر 20 بڑے برمی سانپ پال رکھے تھے جن میں سے زیادہ تر آزاد ہو کر گھر سے باہر نکل آئے اور علاقے میں آس پاس رینگنے لگے۔

لوگ گھر کے باہر اتنے بڑے سانپوں کو آزادانہ رینگتے دیکھ کر ڈر گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر 64 سالہ شہری مارٹن بون کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں سے دیگر غیر ملکی جانور بھی بڑی تعداد میں برآمد ہوئے۔

چند اژدھے اندر شیشوں میں بند بھی تھے تاہم زیادہ تر آزادانہ آس پاس رینگ رہے تھے۔ اینیمل کنٹرول کے ادارے نے گھر میں موجود تمام جانوروں کو قبضے میں لے کر جانچ کے بعد دوسری جگہ منتقل کر دیا جب کہ پولیس نے مارٹن بون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے مارٹن کے گھر سے جانوروں کے علاوہ چرس بھی بڑآمد کی جبکہ اس کے خلاف 10 خطرناک جانور، 10 غیرملکی جانور بغیر پرمٹ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، چرس رکھنے کے جرم میں مارٹن کو 5 سال تک جیل بھگتنے کی سزا ہو سکتی ہے۔