ٹوکیو: (نیٹ نیوز) جاپان میں ایک شہری کو کالی بلیاں اتنی پسند ہیں کہ انہوں نے ان کیلئے ایک کیفے کھولا ہے جسے ’’نیکوبیاکا‘‘ کا نام دیا گیا ہے
جاپان میں اس وقت بلیوں کے سینکڑوں کیفے ہیں جبکہ نیکوبیاکا صرف سیاہ رنگت والی بلیوں کیلئے مخصوص ہے. اس کا افتتاح 2013ء میں کیا گیا تھا۔
اس کے بعد ہر روز سیاحوں کی بڑی تعداد اس کیفے کو دیکھنے آتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جاپان میں بھی سیاہ بلیوں کے مقابلے میں دیگر رنگوں کی بلیوں کو دیکھا اور رکھا جاتا ہے۔
اسی بنا پر کیفے کے مالک یاگی کو سیاہ بلیوں کا ہوٹل بنانے کا خیال آیا جو اب دنیا بھر میں مقبول ہوچکا ہے۔