پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کے ساحل پر ایک عجیب اور حیرت انگیز منظر دیکھا گیا ہے جب چار فٹ لمبی ایل شکاری مچھلی پفر نامی مچھلی کو کھانے کی کوشش میں خود ہی شکار ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چار فٹ کی ایل نے مہلک پفر مچھلی کو کھانے کی کوشش کی اس دوارن پفر مچھلی نے خود کو پُھلا کر مچھلی کے جبڑے کو ساکت کردیا جس کے سبب دم گھٹنے کے باعث ایل مچھلی خود ہلاک ہو گئی۔
سکوبا ڈائیونگ انسٹرکٹر 39 سالہ ٹم مائر گزشتہ ماہ کوک جزیرے پر موجود تھے جہاں انہوں نے یہ منظر دیکھا۔ کربی نے واضح کیا کہ ممکنہ طور پر چار فٹ کی ایل نے سمندر میں سیرپائن پفر نامی مچھلی کو کھانے کی کوشش کی تو پفر مچھلی نے اپنے دفاع میں خود کو پُھلا لیا اور اس کے جسم کے اوپر موجود کانٹے ایل مچھلی کہ منہ میں پھنس گئے۔
ماہر حیاتیات کا کہنا تھا کہ ایل کے گلے میں مچھلی پھنسنے کی وجہ سے اس کا دم گھٹ گیا اور وہ مر گئی۔