گائے سے براہِ راست باتیں کیجئے، وہ خوش ہو جائے گی

Published On 19 October,2020 08:58 am

آسٹریا: (روزنامہ دنیا) سائنسدانوں نے کسی فارم میں موجود گائیوں کی نفسیات بتاتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کال، لاؤڈ سپیکر یا ریکارڈنگ کے بجائے ان سے براہِ راست بات کی جائے تو وہ خوش ہوتی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا کی یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن کی انیکا لینج کہتی ہیں کہ اگر رابطے مصنوعی ہوتے ہیں تو جانوروں پر بھی اثر نہیں کرتے۔ پالتو جانوروں میں گائے اپنی ضروریات کیلئے پکارتی اور مختلف آوازیں خارج کرتی ہے۔ 

یہ مخصوص فری کوئنسی پر اپنے بچوں سے باتیں بھی کرتی ہے ۔ اگر انسان گائے کو کوئی نام دیدیں تو وہ اس پر کان دھرتی ہیں۔ اگر ان کا مالک پیار سے بات کرتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتی ہیں۔

انیکا نے یہ تحقیق فرنٹیئرسین سائیکولوجی میں شائع کرائی ہے۔ اس تحقیق میں 28 گائیوں پر تجربات کئے گئے ہیں۔ جیسے ہی انسانوں نے گائیوں سے براہِ راست بات کی تو وہ خوش ہوئیں اور جواب میں اپنی گردن ہلائی۔