بندریا اپنے بچے کی جان بچانے کیلئے کنویں میں لٹک گئی

Published On 20 November,2020 09:44 pm

لاہور: (نیٹ نیوز) انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بندر کا بچہ گہرے کنویں میں گرا تو اُسے بندریا نے ریسکیو کیا۔

بندر کا چھوٹا بچہ کنویں میں گر گیا تھا جسے بچانے کیلئے اُس کی ماں پہنچی۔ ماں نے جب پانی بھرے کنویں میں اپنے بچے کو دیکھا تو چند ہی لمحوں میں اُسے نکالنے کا فیصلہ کیا اور پھر اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کی۔

بندریا اپنا ایک پیر پھنسا کر کنویں میں لٹک گئی جس کے بعد بچہ ہاتھ پکڑ کر اُس کی پیٹ پر آگیا۔ اب سب سے بڑا مسئلہ کنویں سے نکلنا تھا کیونکہ بندریا صرف ایک پاؤں کے سہارے لٹکی ہوئی تھی تاہم کئی بار کی کوشش کے بعد دیوار پکڑ کر کنویں سے باہر آگئی۔

حیران کن طور پر مشکل میں پھنسنے کے باوجود بھی بندریا نے اپنے بچے کو پیٹ سے نہیں اتارا اور جیسے ہی وہ اوپر آئی تو بچے نے دیوار پکڑ کر گرفت مضبوط کی۔ اس ویڈیو کو رواں سال جولائی میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جو بہت وائرل ہو چکی ہے۔